انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال میں ایک ہزار سے زیادہ بوتھ سطح کے آفیسروں BLOs کو کمیشن کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی بنا پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیے ہیں۔
کمیشن کے مطابق، ریاست میں BLOs کی بھرتی کا عمل اِس سال اپریل میں شروع ہوا تھا، لیکن ایک ہزار سے زیادہBLOs نے 17 اکتوبر تک اپنی ذمہ داری نہیں سنبھالی۔ اب انہیں کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزی کے لیے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں اُن سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر نوٹس کا جواب غیر تسلی بخش پایا گیا، تو عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کے تحت اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔×