August 1, 2025 9:46 PM

printer

انتخابی کمیشن نے انتخابی فہرستوں پر خصوصی نظر ثانی SIR مہم کے تحت، بہار کیلئے ووٹر فہرستوں کا مسودہ آج جاری کردیا ہے

انتخابی کمیشن نے انتخابی فہرستوں پر خصوصی نظر ثانی SIR مہم کے تحت، بہار کیلئے ووٹر فہرستوں کا مسودہ آج جاری کردیا ہے۔ اہل رائے دہندگان یکم ستمبر تک اپنے دعوے اور اعتراضات جمع کرسکتے ہیں۔ 24 جون سے 25 جولائی تک کی جانے والی نظر ثانی کے دوران 7 کروڑ 89 لاکھ رائے دہندگان کی تفصیلات کی تصدیق کی گئی تھی۔ 65 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ناموں کو خارج کردیا گیا، 22 لاکھ 34 ہزار افراد فوت ہوچکے ہیں اور 36 لاکھ 28 ہزار یا تو نقل مکانی کرچکے ہیں یا اُن کا کوئی پتہ نہیں ہے۔ پٹنہ میں سب سے زیادہ تین لاکھ 95 ہزار ناموں کو خارج کیا گیا ہے۔ 7 کروڑ 24 لاکھ سے زیادہ فارم جمع کرائے گئے تھے۔ کَل سے رائے دہندگان کی مدد کرنے کیلئے بلاک اور شہری دفاتر میں خصوصی کیمپ شروع کئے جائیں گے۔حتمی فہرستیں 30 ستمبر کو شائع کی جائیں گی اور انھیں اِس سال کے اواخر میں بہار اسمبلی انتخابات کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔