October 24, 2025 10:24 AM | EC Conference

printer

انتخابی کمیشن نے اعلیٰ چناؤ افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی کیلئے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔ اعلیٰ چناؤ افسروں کی دو روزہ کانفرنس کَل نئی دلی میں ختم ہوگئی۔

انتخابی کمیشن نے اعلیٰ چناؤ افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی کیلئے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔ اعلیٰ چناؤ افسروں کی دو روزہ کانفرنس کَل نئی دلی میں ختم ہوگئی۔ اِس کی صدارت اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار  نے کی۔ اِس میں دیگر دو چناؤ کمشنر ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سَندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی بھی موجود تھے۔

خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی کے عمل کے بارے میں کمیشن کے اعلیٰ افسروں کیPresentations  کے بعد اعلیٰ چناؤ افسروں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالوں کی وضاحت بھی کی گئی۔ اِس میٹنگ میں پورے ملک کی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے اعلیٰ چناؤ افسروں نے شرکت کی۔

انتخابی کمیشن نے اُن ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے اعلیٰ چناؤ افسروں کے ساتھ علیحدہ گفتگو بھی کی، جہاں انتخابات ہونے والے ہیں۔ اِن میں آسام، تمل ناڈو، پدوچیری، کیرالہ اور مغربی بنگال شامل ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔