بھارت کے انتخابی کمیشن نے اترپردیش میں، ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اترپردیش کے اعلیٰ انتخابی افسر نَودیپ Rinwa نے کہا کہ اِن نئی تاریخوں کے مطابق ووٹر فہرستوں کے مسودے کی اشاعت 6 جنوری 2026 کو کی جائے گی۔ اس سے پہلے یہ مسودہ 31 دسمبر 2025 کو شائع کیا جانا تھا۔ دعوے اور اعتراضات 6 جنوری سے 6 فروری 2026 تک داخل کیے جا سکتے ہیں۔ اترپردیش کی ووٹر فہرستوں کی حتمی اشاعت 6 مارچ کو کی جائے گی۔ جناب Rinwa نے بتایا کہ SIR کا عمل اترپردیش میں 26 دسمبر کو مکمل کر لیا گیا ہے اور سبھی شماریاتی فارم موصول ہو چکے ہیں اور اُنہیں ڈیجیٹل شکل دی جا چکی ہے۔
اترپردیش کے اعلیٰ چناؤ افسر Navdeep Rinva نے کہا ہے کہ ووٹر فہرستوں کا مسودہ اگلے مہینے کی 6 تاریخ کو شائع کیا جائے گا۔ دعوے اور اعتراضات وصول کرنے کی مدت 6 فروری تک بڑھادی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اِس سے پہلے ووٹر فہرستوں کا مسودہ 31 دسمبر کو شائع ہونا تھا لیکن اب اِس میں تبدیلی کی گئی ہے اور یہ چھ جنوری کو شائع کیا جائے گا۔ اِس کے بعد رائے دہندگان کے پاس دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کے لئے ایک مہینے کا وقت ہوگا۔x