December 11, 2025 9:39 PM

printer

انتخابی کمیشن نے، پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقے میں ووٹروں کی فہرستوں پر خصوصی نظر ثانی کیلئے آخری تاریخ میں توسیع کی ہے

انتخابی کمیشن نے چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی کے دوسرے مرحلے کے شیڈول پر نظرثانی کی ہے۔ اِن میں تمل ناڈو، گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، انڈمان و نکوبار جزائر اور اترپردیش شامل ہیں۔ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق تمل ناڈو اور گجرات، اِس مہینے کی 14 تاریخ تک اِس عمل کو مکمل کر لیں گے، وہیں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور انڈمان اور نکوبار جزائر کیلئے آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اِسے 18 دسمبر اور اترپردیش کیلئے 26 دسمبر کر دیا گیا ہے۔ ڈرافٹ ووٹر فہرستوں کی اشاعت کی تاریخوں پر بھی نظرثانی کی گئی ہے۔ اس کے مطابق تمل ناڈو اور گجرات میں 19 دسمبر، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور انڈمان اور نکوبار جزائر میں 23 دسمبر اور اترپردیش میں 31 دسمبر کو ووٹر فہرستوں کا ڈرافٹ شائع کیا جائے گا۔
اس سے پہلے انتخابی کمیشن نے کیرالہ کے شیڈول پر نظرثانی کی تھی۔ کیرالہ کیلئے ذاتی معلومات سے متعلق فارم جمع کرنے کی مدت 18 دسمبر کو ختم ہوگی اور 23 دسمبر کو ووٹر فہرستوں کا ڈرافٹ شائع کیا جائے گا۔ انتخابی کمیشن نے اِس بات کا بھی نوٹس لیا کہ گوا، گجرات، لکشدیپ، راجستھان اور مغربی بنگال میںذاتی معلومات سے متعلق فارم جمع کرنے کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔