انتخابی کمیشن نے، لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی کی طرف سے کئے گئے اِن دعووں کو مسترد کردیا ہے جو انھوں نے چنائو فہرستوں میں مبینہ طور پر چھیڑچھاڑ کے بارے میں کئے تھے۔ ایک سوشل میڈیا Fact Check میں کمیشن نے، اِن الزامات کو یہ کہتے ہوئے گمراہ کن قرار دیا ہے کہ اگر جناب گاندھی کا خیال ہے کہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں، ٹھیک ہے تو وہ انتخابی ضابطوں کے مطابق اعلامیے یا حلف نامے پر دستخط کریں۔
کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اپوزیشن رہنما، اپنی کہی ہوئی باتوں پر یقین نہیں رکھتے تو وہ بے تُکے نتیجے نکالنا اور ملک کے عوام کو گمراہ کرنا بند کردیں۔