انتخابی کمیشن ملک کی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں دوسرے مرحلے کی ووٹر فہرست کی خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی مہم SIR کا انعقاد کرے گا۔ حتمی ووٹر فہرست 7 فروری 2026 کو شائع کی جائے گی۔ نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ چناؤ کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ ووٹر فہرست کی خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی مہم SIR انڈمان و نکوبار جزائر، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، کیرالا، لکشدیپ، مدھیہ پردیش، پدوچیری، راجستھان، تمل ناڈو، اتر پردیش اور مغربی بنگال ریاستوں میں انجام دی جائے گی۔
S/B Gyanesh CEC
انہوں نے مزید کہا کہ ان 12 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں ووٹر فہرستوں کو کَل رات بارہ بجے سے منجمد کر دیا گیا ہے۔ ان فہرستوں میں شامل تمام ووٹروں کو بوتھ سطح کے افسروں BLOs کی جانب سے ذاتی معلومات کے اندراج کیلئے منفرد فارم دیے جائیں گے۔ اِس فارم میں موجودہ ووٹر فہرست کی تمام ضروری تفصیلات شامل ہوں گی۔ جب BLOs یہ فارم موجودہ ووٹروں میں تقسیم کرنا شروع کریں گے، تو جن ووٹروں کے نام ان فارموں پر درج ہوں گے وہ اس بات کی تصدیق کریں گے کہ آیا ان کے نام 2003 کی ووٹر فہرست میں بھی موجود تھے یا نہیں۔ اگر ان کا نام اُس فہرست میں شامل تھا تو انہیں کوئی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔x