September 30, 2025 9:37 AM | SIR BIhar List

printer

انتخابی کمیشن بہار میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی مہم کے بعد آج حتمی ووٹر فہرست جاری کرے گا۔

 انتخابی کمیشن، ووٹر فہرست کی خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی SIR مہم کے ایک حصے کے طور پر آج بہار میں ووٹر فہرست کا حتمی مسودہ شائع کرے گا۔ بہار میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ SIR کے بعد بہار میں حتمی ووٹر فہرست میں اُن تمام رائے دہندگان کے نام شامل ہوں گے جنہوں نے اپنے ناموں کا اندراج کرانے کے لیے ذاتی معلومات سے متعلق فارم بھرے تھے۔ اِس سے پہلے، چناؤ کمیشن نے یکم اگست کو   ووٹر فہرست کا ایک مسودہ جاری کیا تھا، جس کے بعد اُس نے 65 لاکھ ووٹروں کی فہرست جاری کی تھی، جن کے نام SIR کے عمل کے بعد ووٹر فہرست کے مسودے سے ہٹا دیے گئے تھے۔

چناؤ کمیشن نے کہا ہے کہ بہار سے شروعات کرتے ہوئے ووٹر فہرستوں کو جدید اور تازہ ترین بنانے کے لیے SIR کا عمل پورے ملک میں انجام دیا جائے گا کیونکہ آخری مرتبہ ووٹر فہرست میں نظر ثانی تقریباً 20 سال پہلے کی گئی تھی۔

اِس دوران، 243 رکنی بہار اسمبلی کی مدتِ کار 22 نومبر کو ختم ہونے والی ہے۔ بہار میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ووٹر فہرست میں خصوصی نظرِ ثانی کا عمل معمول کے مطابق سالانہ ووٹر فہرست کی نظرِ ثانی سے الگ ہے، جس میں ناموں کا اضافہ اور ناموں کو حذف کیا جاتا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔