انتخابی کمیشن بزرگ، معذور اور سروس ووٹروں کے لیے سہولت فراہم کرے گا، تاکہ وہ آئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ ووٹ ڈال سکیں۔ انخابی کمیشن نے کہا ہے کہ 85 سال سے زیادہ عمر والے اور بینچ مارک معذوری والے ووٹرس پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ اِس کے لیے انہیں انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 5 دن کے اندر بوتھ پول آفیسر کے ذریعہ ریٹرننگ افسر کے پاس فارم 12-D جمع کرانا ہوگا۔
انتخابات کے دن لازمی خدمات میں مصروف ووٹرس اپنے متعلقہ محکمے کے خصوصی نوڈل افسر کے ذریعہ پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اِن لازمی خدمات میں فائر سروس، صحت، بجلی، ٹریفک، ایمبولنس خدمات، ہوابازی اور لمبی دوری کی سرکاری سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن شامل ہیں۔
انتخابات والے دن خبروں کے لیے انتخابی کمیشن کی طرف سے مجاز میڈیا افراد بھی پوسٹل بیلٹ سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔×