انتخابی کمیشن بدھ کے روز سے بھارت منڈپم میں جمہوریت اور انتخابات کے بندوبست سے متعلق بھارتی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ یہ تین روزہ کانفرنس جمہوریت اور انتخابات کے بندوبست سے متعلق بھارت کی جانب سے میزبانی کی جانی والی اب تک کی سب سے بڑی عالمی کانفرنس ہوگی۔ دنیا بھر کے 70 سے زیادہ ممالک کی نمائندگی کرنے والے تقریباً ایک ہزار بین الاقوامی مندوبین کے اس میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھارت میں غیر ملکی مشن، ماہرین تعلیم اور انتخابات سے متعلق صوبے میں خدمات انجام دینے والے ماہرین بھی اس میں شامل ہوں گے۔ کمیشن انتخابات کے بندوبست سے متعلق اداروں کے ساتھ 40 سے زیادہ دوطرفہ میٹنگوں کا بھی اہتمام کرے گا، تاکہ انہیں دنیا بھر میں درپیش مختلف چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔×
Site Admin | January 19, 2026 3:03 PM
انتخابی کمیشن بدھ کے روز سے بھارت منڈپم میں جمہوریت اور انتخابات کے بندوبست سے متعلق بھارتی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔