ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 12, 2025 3:15 PM

printer

انتخابی کمیشن آج 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چیف انتخابی افسر کے دفاتر کے میڈیا اور رابطہ افسروں کیلئے 1 روزہ ورکشاپ کا انعقاد کرے گا۔

انتخابی کمیشن آج 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چیف انتخابی افسر کے دفاتر کے میڈیا اور رابطہ افسروں کیلئے 1 روزہ ورکشاپ کا انعقاد کرے گا۔
ورکشاپ کا مقصد اِس بات پر زور دینا ہے کہ بھارت میں انتخابات آئین کے مطابق کرائے جاتے ہیں۔ اِس کے علاوہ اِس بات کو بھی اُجاگر کرنا ہے کہ قانونی، حقائق اور اصول پر مبنی معلومات کو بروقت اور ہم آہنگ انداز میں پہنچانا کتنا اہم ہے۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار، چناؤ کمشنرز ڈاکٹر سُکھبیر سنگھ سَندھو اور ڈاکٹر وِویک جوشی کی موجودگی میں اس ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔
ایک بیان میں چناؤ کمیشن نے کہا کہ حالیہ دنوں میں گمراہ کُن معلومات پھیلانے کے پیشِ نظر، جن کا مقصد عوام کو انتخابی عمل کے بارے میں غلط فہمی میں مبتلا کرنا ہے۔
اِس ورکشاپ کا مقصد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چیف الیکٹورل آفیسرس کے دفاتر کے مواصلاتی نظام کو مضبوط کرنا ہے، تاکہ گمراہ کُن معلومات کا حقائق پر مبنی جوابات کے ذریعے مقابلہ کیا جا سکے۔