ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 4, 2025 9:24 AM

printer

انتخابی کمیشن آج ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گا۔

انتخابی کمیشن آج ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گا۔ اِس کے تحت 9 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقریباً 51 کروڑ رائے دہندگان کا احاطہ کیا جائے گا۔

پیش ہے ایک رپورٹ …… VC – Chirag

چناؤ کمیشن، ووٹر فہرست کی خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع کرے گا۔ اس ضمن میں 9 ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کیا جائے گا، جس میں تقریباً 51 کروڑ ووٹر ہوں گے۔ ووٹر فہرستوں کی بڑے پیمانے پر نظرثانی 7 فروری 2026 کو حتمی ووٹر فہرست کی اشاعت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ بہار میں اس کے نفاذ کے بعد یہ تفصیلی نظر ثانی مہمSIR  کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا، جہاں 30 ستمبر کو تقریباً 7 کروڑ 42 لاکھ ناموں پر مشتمل حتمی انتخابی فہرست شائع کی گئی تھی۔ اس مرحلے میں انڈمان نکوبار جزائر، لکشدیپ، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، کیرالہ، مدھیہ پردیش، پدوچیری، راجستھان، تمل ناڈو، اترپردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔ خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم SIR کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن بنگلہ دیش اور میانمار سمیت اور نااہل ناموں کو ہٹاتے ہوئے کوئی بھی اہل شہری اس فہرست سے چھوٹنے نہ پائے۔

چراغ جھا کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں محمد عمار