January 6, 2026 10:08 AM | UP SIR Updated

printer

انتخابی کمیشن آج اترپردیش کی ووٹر فہرستوں پر خصوصی جامع نظرِ ثانی کا مسودہ شائع کرے گا۔

 

انتخابی کمیشن ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR  عمل کے تحت آج اترپردیش کیلئے ووٹر فہرستوں کا مسودہ شائع کرے گا۔ ووٹر فہرستوں کا یہ مسودہ پہلے 31 دسمبر کو شائع کیا جانا تھا۔ اترپردیش کے چیف الیکٹورل آفیسرNavdeep Rinva نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کی مدت 6 جنوری سے 6 فروری 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔ 6 جنوری سے 27 فروری 2026 تک نوٹس مرحلے کے دوران موصول ہونے والے دعوؤں اور اعتراضات پر فیصلے کئے جائیں گے۔ اترپردیش کیلئے ووٹر فہرستوں کا حتمی مسودہ 6 مارچ 2026 کو جاری کیا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ذاتی تفصیلات سے متعلق تمام فارم موصول ہوچکے ہیں اور انہیں ڈیجیٹلائزڈ بھی کردیا گیا ہے۔ نظرثانی شدہ تاریخوں کے مطابق اب اترپردیش میں ووٹر فہرستوں کا مسودہ آج جاری کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد شہریوں کو دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کا ایک ماہ کا وقت دیا جائے گا۔×