انتخابی کمشنر ڈاکٹر وویک جوشی نے بہار کے اپنے دورے کے تیسرے دن آج بھارت-نیپال سرحدی علاقوں میں بہار اسمبلی انتخابات کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر جوشی نے والمیکی نگر میں SSB کے اہلکاروں اور مغربی چمپارن کے ضلع حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران اہلکاروں کی طرف سے موصول فیڈبیک پر ڈاکٹر جوشی نے کئی مشورے دیئے۔ انھوں نے والمیکی نگر کے ندی اور جنگل والے علاقے میں واقع پولنگ بوتھوں کا مشاہدہ کیا۔ یہ علاقے بھارت-نیپال سرحد پر واقع ہیں۔
Site Admin | May 18, 2025 9:39 PM
انتخابی کمشنر ڈاکٹر وویک جوشی نے بہار کے اپنے دورے کے تیسرے دن آج بھارت-نیپال سرحدی علاقوں میں بہار اسمبلی انتخابات کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
