July 27, 2025 9:40 PM

printer

امید ہے کہ کَل لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث ومباحثہ کیا جائے گا۔

امید ہے کہ کَل لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث ومباحثہ کیا جائے گا۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اِس سے پہلے بتایا تھا کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور کے تحت بھارت کے جواب پر خصوصی بات چیت پارلیمنٹ کے جاری مانسون اجلاس کے دوران کی جائے گی۔جناب رجیجو نے کہا کہ یہ فیصلہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی صدارت میں پارلیمانی کام کاج کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں ہی اِس مباحثے کیلئے سولہ سولہ گھنٹے مختص کئے گئے ہیں۔ راجیہ سبھا میں یہ مباحثہ منگل کو کیا جائے گا۔جناب رجیجو نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں آپریشن سندور پر بحث کا مطالبہ کر رہی تھیں اور حکومت نے اِس مطالبے سے پہلے ہی دن سے اتفاق کرلیا تھا۔