December 8, 2025 10:16 AM | Telangana Rising

printer

امید ہے کہ تلنگانہ ریاستی سرکار، سرکردہ قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ، تقریباً تین لاکھ کروڑ روپے مالیت کے، سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمت ناموں پر دستخط کرے گی۔

امید ہے کہ تلنگانہ ریاستی سرکار، سرکردہ قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ، تقریباً تین لاکھ کروڑ روپے مالیت کے، سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمت ناموں پر دستخط کرے گی۔ یہ مفاہمت نامے دو روزہ، تلنگانہ Rising Global Summit کے دوران کیے جائیں گے۔ یہ Summit حیدرآباد میں بھارت فیوچر سِٹی میں آج دوپہر شروع ہوگی۔

یہ Summit  ایک اقتصادی اجلاس سمجھی جاتی ہے جس کا مقصد ریاست کے صنعتی استحکام کو نمایاں کرنا، اِس کے اختراعی ایکو نظام کو اجاگر کرنا اور نوجوانوں کیلئے بڑے پیمانے پر روزگار کے موقعے پیدا کرنا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق 44 ملکوں کے تقریباً 150 بین الاقوامی مندوبین نے، اس میں شرکت کی تصدیق کی ہے جس میں امریکہ کے 40 سے زیادہ نمائندے بھی شامل ہیں۔

گورنرJishnu  دیو ورما، آج دوپہر دیر گئے اِس سربراہ کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، جس میں دو ہزار سے زیادہ گھریلو اور غیر ملکی مندوبین موجود ہوں گے۔

وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی اپنے کلیدی خطبے میں اپنی سرکار کی، دو سال کی کارکردگی، سرمایہ کاروں کے لیے اپنی سرکار کی حمایت کے فریم ورک، تلنگانہ Rising 2047 ویژن کے تحت موقعوں اور مستقبل کی لگاتار ترقی میں، بھارت فیوچر سِٹی کے رول کے بارے میں خاکہ پیش کریں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔