امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، آج جب اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے، تو وہ تعطل کا شکار غزہ جنگ بندی کے معاملے پر پیشرفت پر زور دیں گے۔ بات چیت میں لبنان میں حزب اللہ اور ایران کا معاملہ بھی زیر غور آنے کی امید ہے۔
اُدھر اسرائیل کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تبادلہئ خیال میں غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کی جائے گی، جس میں غزہ سے اسرائیل کی واپسی اور حماس کو غیر مسلح کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
جنگ بندی اکتوبر میں شروع ہوئی تھی، لیکن اسرائیل اور حماس دونوں ہی نے ایک دوسرے پر اِس کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا اور کلیدی معاملات اب بھی حل طلب ہیں۔
اگرچہ لڑائی کی شدت کم ہوئی ہے، لیکن یہ پوری طرح بند نہیں ہوئی۔ اسرائیل کے حملوں میں سینکڑوں فلسطینی مارے جاچکے ہیں، جبکہ ملٹینٹ حملوں میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیل نے یہ انتباہ دیا ہے کہ اگر حماس کو غیر مسلح نہ کیا گیا تو وہ بھرپور فوجی کارروائی پھر شروع کرسکتا ہے۔