November 15, 2025 9:46 AM | Bihar Post Result Data

printer

امید ہے کہ آج پٹنہ میں، JDU اور BJP سمیت قومی جمہوری اتحاد NDA کی اتحادی پارٹیوں کی ایک غیر رسمی میٹنگ ہوگی، جس میں نئی سرکار کی تشکیل پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔

امید ہے کہ آج پٹنہ میں، JDU اور BJP سمیت قومی جمہوری اتحاد NDA کی اتحادی پارٹیوں کی ایک غیر رسمی میٹنگ ہوگی، جس میں نئی سرکار کی تشکیل پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ابتدائی اشاروں سے پتہ چلتا ہے کہ نتیش کمار کو، ریکارڈ دسویں مدّت کے لیے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلائے جانے کا امکان ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات میں، نتیش سرکار میں 29 میں سے 28 وزیروں کو کامیابی ملی ہے۔ البتہ سومیت کمار سنگھ، جو جموئی ضلعے میں چکئی اسمبلی حلقے سے ایک ریاستی وزیر ہیں، انتخاب ہار گئے ہیں۔ BJP کوٹے کے سبھی 17 وزیروں کو کامیابی  ملی ہے۔

اس بار جیت کا سب سے بڑا فرق، پورنیہ میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں JDU کے کالادھار منڈل نے اپنے قریب ترین حریف بیمہ بھارتی کو Rupauli اسمبلی حلقے میں 73 ہزار 500 ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔

بھوجپور ضلعے کے سندیش اسمبلی حلقے میں محض 27 ووٹوں کے فرق سے امیدوار کامیاب ہوئے۔ یہ مقابلہ JDU کے رادھا چرن شاہ اور RJD امیدوار کے درمیان تھا، جس میں رادھا چرن کامیاب ہوئے ہیں۔

اسمبلی انتخابات میں، مہا گٹھ بندھن کی آئین ساز پارٹیوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ RJD جس نے 2020 میں 75 سیٹیں جیتی تھیں، اس بار 50 سیٹیں گنوائیں ہیں، کانگریس نے 13 سیٹیں، جبکہ وِکاس شیل انسان پارٹی نے ایک بھی سیٹ حاصل نہیں کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔