امکان ہے کہ آج دلّی کی ایک عدالت، اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED کے بیانات کی سنوائی کرے۔ ایجنسی نے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے داماد، تجارت پیشہ رابرٹ واڈرا کا نام، کالے دھن کو جائز بنانے کے کیس میں ایک ملزم کے طور پر پیش کیا ہے۔ اس کیس کا تعلق برطانیہ میں مقیم، دفاعی سامان کے ایک ڈیلر سنجے بھنڈاری سے ہے۔
پچھلے مہینے ED نے کالے دھن کو جائز بنانے کی روک تھام کے قانون PMLA کے تحت، دلّی کی راؤز ایونیو عدالت میں ایک استغاثہ اپیل داخل کی تھی۔ افسران کے مطابق PMLA کے تحت، واڈرا کا بیان اس سال جولائی میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کالے دھن کو جائزہ بنانے کی روک تھام کرنے والی وفاقی ایجنسی نے الزام لگایا تھا کہ رابرٹ واڈرا کا رابطہ، بیرونِ ملک مالی لین دین اور املاک سے ہے، جس کا تعلق بھنڈاری سے ہے۔ بھنڈاری کو بیرونِ ملک، غیر اعلان شدہ اثاثوں کی ملکیت کے الزامات کا سامنا ہے۔ بھنڈاری کو جو 2016 میں بھارت سے چلا گیا تھا، دلّی کی ایک عدالت نے ایک فرار معاشی مجرم قرار دیا ہوا ہے۔×