October 3, 2025 9:49 PM

printer

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی جانب گامزن ہے

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آزادی کا صدسالہ جشن منایا جائے گا، تو کھادی کا اس میں ایک اہم تعاون ہوگا۔ جناب امت شاہ آج روہتک میں مہارِشی دیانند یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ کھادی کاریگر مہوتسو میں دستکاروں سے بات چیت کررہے تھے۔  انہوں نے کہا کہ کھادی ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کھادی ولیج انڈسٹریز لاکھوں بنکروں کیلئے ایک مضبوط پلیٹ فارم بنتا جارہا ہے۔ جناب شاہ نے ورچوئل وسیلے سے PMEGP یونٹوں، پونے کے مرکزی پلانٹ اور کھادی ولیج انڈسٹریز کی عمارتوں کا بھی افتتاح کیا۔ اس میں ہریانہ کے پنچکولہ میں نئے تعمیر کردہ کھادی ولیج انڈسٹریز کمیشن کا دفتر اور گودام شامل ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آزادی کے وقت، جو سوراج کا نظریہ پیش کیا گیا تھا، وہ دیسی اشیاء اور مادری زبان کے بغیر نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آتم نر بھر بھارت کا نظریہ اور سودیشی کا نعرہ ہر بھارتی کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وزیراعظم نے حال ہی میں دیوالی کا تحفہ دیتے ہوئے 395 سے زیادہ اشیاء پر GST کی شرح کو کم کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔