December 7, 2025 9:48 AM | Gujrat Amit Shah

printer

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر امت شاہ آج احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے ایک ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر امت شاہ آج احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے ایک ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ پروجیکٹس مکانات، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات سے متعلق ہیں۔ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل بھی دن بھر جاری رہنے والے پروگراموں میں موجود ہوں گے۔

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر امت شاہ کُل 58 ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے، جن میں جھیلوں اور باغات سمیت 881 ای ڈبلیو ایس مکانات، اہم شہری بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹس شامل ہیں۔ وزیر موصوف گوٹا میں مِنی اسپورٹس کامپلیکس کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔

جناب امت شاہ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے تقریباً 109 نئے تقرر کردہ اسسٹنٹ فائر مین کو تقرری نامے بھی سونپیں گے۔

اس کے علاوہ وہ ”چُنوتیاں مجھے پسند ہیں“ نامی کتاب کے گجراتی ایڈیشن کے رسمِ اجرا کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جو اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کی زندگی پر مبنی ہے۔