امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج کہا کہ اتر پردیش نہ صرف ملک کی روح ہے بلکہ وکست بھارت کا ترقیاتی انجن بھی بننے جا رہا ہے۔
جناب شاہ نے یہ بات، آج سہ پہر لکھنؤ میں منعقدہ اترپردیش کے یومِ تاسیس کی تقریبات میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اب اترپردیش، ملک کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے، جس کا اناج کے کُل ذخیرے میں 20 فیصد حصہ ہے اور ملک میں غذائی اجناس کا اہم مرکز بن چکا ہے۔
جناب شاہ نے کہا کہ ریاست اپنے وسیع MSME شعبے کے ذریعے آتم نربھر بھارت ابھیان کو فروغ دے رہی ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست اپنا 77 واں یومِ تاسیس منا رہی ہے۔ اِس طرح کے پروگرام نہ صرف ریاست کے ہر ضلع میں بلکہ مختلف ممالک میں بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی اسکیم، ’ایک ضلع، ایک پکوان‘ اتر پردیش کا ایک برانڈ بنے گی۔
Site Admin | January 24, 2026 9:39 PM
امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج کہا کہ اتر پردیش نہ صرف ملک کی روح ہے بلکہ وکست بھارت کا ترقیاتی انجن بھی بننے جا رہا ہے۔