تھائی لینڈ کے Phuket سے ایئر انڈیا کے دلی آنے والے ایک طیارے کی، آج بم کی دھمکی ملنے کے بعد تھائی لینڈ کے ایک جزیرے میں ایمرجنسی Landing کی گئی۔ ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ طیارے میں سوار سبھی 156 مسافروں کو باحفاظت اتار لیا گیا ہے اور جہاز کی اچھی طرح جانچ کی گئی ہے۔ تاہم ابتدائی چھان بین میں کوئی دھماکہ خیز مادہ نہیں ملا ہے۔
Site Admin | June 13, 2025 9:48 PM
امور خارجہ کے وزیر مملکت Pabitra Margherita نے آج نئی دلّی میں کیلاش مانسرور یاترا 2025 کے پہلے جتھے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کی تقریب کی صدارت کی۔ وزیر موصوف نے یاتریوں کو اُن کے انتخابات کیلئے مبارکباد دی اور اُن کیلئے ایک محفوظ اور مکمل یاترا کرنے کی دعا کی۔ اپنے بیان میں وزیر موصوف نے، وزارتِ دفاع، وزارتِ داخلہ، بھارت-تبت سرحدی پولیس، دلّی، اتراکھنڈ اور سکم کی ریاستی سرکاروں اور نیشنل انفارمیٹکس سینٹر جیسی مختلف وزارتوں اور محکموں کے کردار کو تسلیم کیا۔ انھوں نے یاترا کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے تعاون دینے پر چین کی ستائش کی۔
