امور خارجہ کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے کہا ہے کہ ملک نے 2070 تک، مضرِ صحت گیسوں کے اخراج کو مکمل طور پر ختم کرنے کا نشانہ طے کیا ہے۔
بھارت کے آب و ہوا سے متعلق اقدام کے بارے میں رائے سینا مذاکرات میں جناب سنگھ نے کہا کہ ملک 2030 تک، پچاس فیصد توانائی، قابل تجدید توانائی سے حاصل کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت آب و ہوا کی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیات کے لیے سازگار مستقبل کی جانب ایک واضح طریقِ کارکے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک G-20 کا ایسا پہلا رکن ہے جس نے پیرس کے اپنے وعدوں کو پورا کیا اور یہ قومی سطح پر اپنائے گئے بہت سے اقدام کے سبب ممکن ہوا۔x