October 22, 2025 2:53 PM

printer

امورِ داخلہ کی مرکزی وزارت کی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نئی دلّی میں لداخ کے لیڈروں کے ساتھ مختلف معاملات پر بات چیت کررہی ہے

امورِ داخلہ کی مرکزی وزارت کی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نئی دلّی میں لداخ کے لیڈروں کے ساتھ مختلف معاملات پر بات چیت کررہی ہے۔ گذشتہ مہینے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں تشدد کے واقعات کے بعد سے اہم معاملات پر یہ پہلے باضابطہ مذاکرات ہیں۔ لداخ کے بارے میں وزارتِ داخلہ کی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے توسط سے لیہہ کے اعلیٰ ادارے ABL اور کرگل ڈیمو کریٹک الائنس KDA کے ساتھ مذاکرات کا طریقہئ کار قائم کیا گیا ہے۔ ہمارے لیہہ کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ لداخ کا وفد کچھ بنیادی مطالبات پیش کرے گا، جس میں لداخ کو ریاست کا درجہ دینا اور اِسے چھٹے شیڈول کے دائرے میں لانا شامل ہے۔ سابقہ دور کی بات چیت میں مرکزی سرکار نے ملازمت میں ریزرویشن اور Domicile کا مطالبہ حل کرلیا تھا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔