امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج سے گجرات کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران جناب شاہ کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور ریاست بھر میں Uttarayan تہواروں میں شرکت کریں گے۔ اپنے دورے کے پہلے دن آج جناب شاہ گاندھی نگر کے Mansa میں آرٹس اینڈ کامرس کالج میں نئے تعمیر کردہ اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔ بعد میں وہ Pethapur میں ریاست کے سائنس اور ٹیکنالوجی محکمے کے تحت BSL-4، بایو ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ سہ پہر وزیر داخلہ احمد آباد کے سناتھل میں فارماسیوٹیکل اکیڈمی آف گلوبل ایکسی لینس کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ آج کے دن کی ان کی مصروفیات آنند کے مقام پر ختم ہوجائیگی جہاں وہ Charotar یونیورسٹی کے 15ویں جلسہئ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے اور Santram مندر میں پوجا کریں گے۔x
Site Admin | January 13, 2026 9:39 AM
امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج سے گجرات کے تین روزہ دورے پر ہیں۔