امریکی کسٹم ایجنٹوں نے کئی ملکوں سے تمام درآمدات پر صدر ٹرمپ کے یکطرفہ دس فیصد محصول جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ درآمد کنندگان کی طرف سے اداکردہ ابتدائی دس فیصد بنیادی محصول ہفتہ کی آدھی رات سے امریکی بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور کسٹم گوداموں پر لاگو ہو گیا۔ دس فیصد محصول سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں آسٹریلیا، برطانیہ، کولمبیا، ارجنٹینا، مصر اور سعودی عربیہ شامل ہیں۔ اس بیچ امریکہ کے تمام 50 ریاستوں کے لاکھوں افراد صدر ٹرمپ کی اقتصادی پالیوں اور منصوبوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ ملک بھر کی ریاستی راجدھانیوں، وفاقی عمارتوں، کانگریس کے دفاتر، سوشل سیکوریٹی کے ہیڈ کوارٹرز، پارکوں اور سٹی ہالز میں ایک ہزار چار سو سے زیادہ احتجاج ہوئے ہیں۔X
Site Admin | April 6, 2025 10:19 PM
امریکی کسٹم ایجنٹوں نے کئی ملکوں سے تمام درآمدات پر صدر ٹرمپ کے یکطرفہ دس فیصد محصول جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔