امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے، حالانکہ اسرائیل اپنے جان لیوا حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ صدر ٹرمپ نے غزہ پٹی میں اسرائیل کے آج کے فضائی حملے کے تناظر میں یہ بات کہی۔ اس حملے میں ایک صحافی سمیت کم از کم 15 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ رفاح کے قریب ایک دھماکہ میں دو اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کے بعد یہ حملے شروع ہوئے ہیں۔ دریں اثناء، صدر ٹرمپ کے مشیر Jared Kushner اور خصوصی ایلچی Steve Witkof آج اسرائیل پہنچے ہیں۔ امکان ہے کہ وہ وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے، جبکہ امریکہ کے نائب صدر JD Vance کے کل بات چیت میں شریک ہونے کی توقع ہے۔
Site Admin | October 20, 2025 9:39 PM
امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی جاری ہے، حالانکہ تِل ابیب اپنے جان لیوا حملے جاری رکھے ہوئے ہے