امریکی معیشت کی 2025 کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ شرح میں صفر اعشاریہ تین فیصد کی کمی آئی ہے۔ تین سال میں یہ پہلی کمی کی علامت ہے۔ معیشت میں آئی یہ کمی برآمدات میں اضافے کی وجہ سے ہے، جس میں 41 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے۔ کاروباری اداروں نے، صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں اور نئے ٹیرف سے قبل غیر ملکی ساز و سامان کی خریداری کیلئے تیزی دکھائی، جس کے سبب یہ اضافہ ہوا۔ برآمدات میں بڑھوتری کی وجہ سے GDP کی شرح میں پانچ فیصد پوائنٹ کی کمی آئی۔ صارفین کے اخراجات میں بھی خاصی کمی ریکارڈ کی گئی، جس میں 2024 کے اواخر کے چار فیصد کے مقابلے صرف ایک اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ وفاقی حکومت کے اخراجات کم ہوکر پانچ اعشاریہ ایک فیصد ہوگئے۔
یہ کمی پچھلے برس کی آخری سہ ماہی میں GDP میں دو اعشاریہ چار فیصد کے اضافے کے بعد ہوئی ہے۔ x