July 3, 2025 3:28 PM

printer

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کیلئے طلباء کے ویزا کی درخواستیں قبول کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان Mignon Houston نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کیلئے طلباء کے ویزا کی درخواستیں قبول کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے درخواست دینے کیلئے طلباء کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔ ایک میڈیا ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں محترمہ Houston نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ طلباء خلل ڈالنے یا کیمپس کی املاک کو نقصان پہنچانے کیلئے نہیں بلکہ پڑھائی کرنے کیلئے امریکہ آئیں۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ امیگریشن پالیسیاں امریکی شہریوں اور بین الاقوامی طلباء دونوں کا تحفظ کرنے کیلئے بنائی گئی ہیں۔ x