امریکی فیڈرل ریزرو نے اپنی کلیدی قرض دینے کی شرح میں صفر اعشاریہ دو پانچ فیصد پوائنٹس کی کمی کی ہے، جس سے یہ شرح تین اعشاریہ سات پانچ فیصد سے چار فیصد کے درمیان آگئی ہے۔ امریکہ کے مرکزی بینک نے شرح سود میں یہ کمی اُس وقت کی ہے، جب افراطِ زر کے خدشات کم اور لیبر مارکیٹ کی سست رفتاری کے خدشات زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ یہ کمی شرح سود کو گزشتہ تین سالوں کی کم ترین سطح پر لے آئی ہے، جس سے پورے امریکہ میں قرض لینے کی لاگت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے، جبکہ امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن تقریباً یک مہینے سے جاری ہے۔×
Site Admin | October 30, 2025 3:18 PM
امریکی فیڈرل ریزرو نے اپنی کلیدی قرض دینے کی شرح میں صفر اعشاریہ دو پانچ فیصد پوائنٹس کی کمی کی ہے