January 7, 2026 9:45 AM | Venezuellan Killing

printer

امریکی فوج کی جانب سے ہفتے کے روز کیے گئے فوجی آپریشن کے دوران وینیزوئلا کے کم از کم 24 سیکیورٹی افسران ہلاک ہوگئے۔

امریکی فوج کی جانب سے ہفتے کے روز کیے گئے فوجی آپریشن کے دوران وینیزوئلا کے کم از کم 24 سیکیورٹی افسران ہلاک ہوگئے۔ وینیزوئلا کی فوج کے اعلان کے مطابق ان اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 56   ہوگئی ہے۔

وینیزوئلا کے اٹارنی جرنل طارق ولیم صاب نے کہا ہے کہ درجنوں افسران اور شہری مارے گئے ہیں اور استغاثہ ان ہلاکتوں کی جانچ کرے گا۔ انھوں نے ان اموات کو جنگی جرائم قرار دیا۔ ہلاک ہونے والوں کی یہ تعداد کیوبا حکومت کے اتوار کے روز کیے گئے اعلان سے الگ ہے جس میں کیوبا حکومت نے کہا تھا کہ وینیزوئلا میں کام کر رہے کیوبا کے 32 فوجی اور پولیس افسران کی امریکی کارروائی میں موت ہوگئی ہے۔ اس کے بعد کیریبیائی جزیرے پر دو دن کا سوگ منایا گیا۔x