January 18, 2026 2:50 PM

printer

امریکی فوج نے شمال مغربی شام میں القاعدہ سے وابستہ ایک سینئر لیڈر کو ہلاک کر دیا ہے

امریکی فوج نے شمال مغربی شام میں القاعدہ سے وابستہ ایک سینئر لیڈر کو ہلاک کر دیا ہے، جو براہِ راست داعش کے اُس حملے میں ملوث تھا، جس میں جس میں پچھلے مہینے 2 امریکی فوجی اور ایک مترجم ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ بات امریکی سینٹرل کمان CENTCOM نے بتائی ہے۔

CENTCOM کے مطابق یہ کارروائی امریکی افواج پر حملوں کے ذمہ دار عناصر کا تعاقب جاری رکھنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ حملہ آپریشن ہاک آئی کے بعد کیا گیا، جو گھات لگا کر کیے گئے حملے کے جواب میں شروع کیا گیا تھا۔ اس دوران امریکی اور اتحادی افواج نے گزشتہ ایک سال میں شام بھر میں داعش کے 100 سے زیادہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور 300 سے زیادہ داعش کارندوں کو گرفتار کیا۔