January 7, 2026 9:38 PM

printer

امریکی فوج نے شمالی بحرِ اوقیانوس میں وینیزوئیلا کے تیل سے منسلک روسی پرچم بردار، ایک تیل ٹینکر کو ضبط کرلیا ہے

امریکی فوج نے آج شمالی بحرِ اوقیانوس میں روسی پرچم بردار تیل کے جہاز Marinera کو ضبط کرلیا، جس کا تعلق وینزوئیلا کے تیل سے بتایا جارہا ہے۔ یہ جہاز، جو پہلے Bella-1 کے نام سے جانا جاتا تھا، اسکاٹ لینڈ کے شمال مغرب میں بین الاقوامی سمندر میں، امریکی پابندیوں کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر روکا گیا۔امریکہ کی یوروپی کمان کے مطابق، یہ کارروائی امریکی محکمۂ انصاف اور داخلی سلامتی کے محکمے نے فوج کے ساتھ رابطے میں کی ہے۔ الزام ہے کہ یہ تیل ٹینکر ایک Shadow Fleet کا حصہ ہے، جو امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، وینزوئیلا، روس اور ایران کیلئے تیل لانے اور لے جانے میں ملوث ہے۔امریکی فوج نے بتایا کہ جہاز کو امریکی ساحلی محافظ دستے کے جہاز USCGC Munro کی نگرانی کے بعد، امریکہ کی ایک وفاقی عدالت کے جاری کردہ وارنٹ کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔ اس سے قبل میڈیا کی خبروں کے مطابق، روس نے اس ٹینکر کو بحرِ اوقیانوس پار کرانے کیلئے ایک آبدوز اور دیگر بحری جہاز بطور حفاظتی دستہ تعینات کیے تھے۔