امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی Steve Witkoff اور Jared Kushner آج، ایک اور مرحلے کی بات چیت کیلئے برلن پہنچ گئے ہیں، جس کا مقصد یوکرین میں جنگ ختم کرانے کے ایک معاہدے کو یقینی بنانا ہے۔ کَل شام قوم سے اپنے خطاب میں یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین، امریکہ اور یوروپ کے افسران آئندہ دنوں میں برلن میں کئی میٹنگز منعقد کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ میٹنگ اِس بات کو یقینی بنانے کیلئے منعقد کی جارہی ہے کہ یوکرین میں امن قائم ہو اور اِس بات کی ضمانت ہو کہ روس، تیسری بار یوکرین میں دراندازی نہیں کرے گا۔
Site Admin | December 14, 2025 9:43 PM
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی Steve Witkoff اور Jared Kushner آج، ایک اور مرحلے کی بات چیت کیلئے برلن پہنچ گئے ہیں، جس کا مقصد یوکرین میں جنگ ختم کرانے کے ایک معاہدے کو یقینی بنانا ہے