ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 3, 2025 2:31 PM

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے مقصد سے، لبنان کے حفاظتی دستوں کیلئے 23 کروڑ امریکی ڈالر کی منظوری دی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے مقصد سے، لبنان کے حفاظتی دستوں کیلئے 23 کروڑ امریکی ڈالر کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اِس فنڈ میں، لبنان کی مسلح فوجوں کیلئے 19 کروڑ امریکی ڈالر اور اندرونی حفاظتی دستوں کیلئے 4 کروڑ امریکی ڈالر کی رقم شامل ہیں۔
امریکہ کے ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمانی رکن نے کہا کہ یہ رقوم، امریکہ کے 30 ستمبر کو ختم مالی سال سے کچھ ہی پہلے جاری کی گئی ہیں۔
لبنان کے صدر Joseph Aoun اور وزیر اعظم نواف سلام نے حفاظتی دستوں سے کہا ہے کہ وہ ایک ایسا منصوبہ تیار کریں جس کے تحت یہ یقینی بنایا جاسکے کہ پورے ملک میں اِس سال کے آخر تک سبھی ہتھیار حفاظتی دستوں کے پاس آجائیں۔
اِسی دوران حزب اللہ نے یہ کہہ کر، خود کو غیر مسلح بنانے کی اپیل کو مسترد کردیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ ابھی جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔