ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 10, 2025 10:03 AM | TRUMP TARIFFS

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 ممالک کی برآمدات پر نئے محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 ممالک کی برآمدات پر نئے محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اِن ممالک میں، برازیل، سری لنکا، الجیریا، عراق، لیبیا، فلیپنس، مول دووا اور برونئی شامل ہیں۔ اِن ممالک پر نئے محصولات کا نفاذ ایک اگست سے ہوگا۔ اعلان کے مطابق برازیل پر سب سے زیادہ 50 فیصد محصولات عائد کیے گئے ہیں۔ اِن ممالک کو صدر ٹرمپ کی جانب سے بھیجے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا، عراق، الجیریا اور لیبیا سے درآمد کی گئی اشیاء پر امریکہ 30 فیصد محصول عائد کرے گا۔ مول دووا اور برونئی کو 25 فیصد جبکہ فلیپنس کو 20 فیصد محصول ادا کرنا ہوگا۔

اِن خطوط میں جناب ٹرمپ نے، انتباہ دیا ہے کہ اگر یہ ممالک امریکہ سے درآمد کی گئی مصنوعات پر عائد محصول میں اضافہ کرتے ہیں، تو امریکہ بھی اُسی شرح پر اُن کی مصنوعات پر محصول عائد کرے گا۔ دوسری جانب امریکی صدر نے اشارہ دیا ہے کہ اگر یہ ممالک اپنی تجارتی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرتے ہیں، تو وہ اِن محصولات میں کٹوتی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔×