February 20, 2025 2:42 PM

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر زیلینسکی کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ کو ختم کرنے سے متعلق روس کے ساتھ، امن معاہدہ اُن کے بغیر بھی ہوسکتا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر Volodymyr Zelensky کو خبردار کیا ہے کہ تین سال سے جاری یوکرین جنگ کو ختم کرنے سے متعلق روس کے ساتھ، امن معاہدہ اُن کے بغیر بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بات کل امریکہ کے صدر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہی۔ جناب ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات صدر Zelensky کی اِس شکایت کے بعد کہی ہے کہ یوکرین، ریاض میں امریکی اور روسی سفارت کاروں کے درمیان بات چیت میں شامل نہیں ہے اور اُن کا ملک کسی بھی امن سمجھوتے کو اپنی شرکت کے بغیر قبول نہیں کرے گا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان زبانی جنگ میں اُس وقت اضافہ ہوگیا، جب یوکرین کے صدر نے Kyiv میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر گمراہ کن معلومات کے حصار میں جی رہے ہیں۔ جناب ٹرمپ نے اِس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ Zelensky ایک ڈِکٹیٹر ہیں کیونکہ وہ انتخابات کے بغیر صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ اِس سے پہلے صدر ٹرمپ نے یوکرین پر الزام لگایا تھا کہ جنگ اُس نے شروع کی ہے۔ منگل کو روس کے وزیر خارجہ Sergey Lavrov اور امریکی وزیر خارجہ Marco Rubio کی قیادت میں وفود نے چار گھنٹے تک اس بات پر تبادلہئ خیال کیا تھا کہ جنگ کس طرح ختم کی جائے۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ روس جلد سے جلد جنگ کو ختم کرنے کی غرض سے سنجیدہ کارروائی کیلئے تیار ہے۔ اُدھر جناب Lavrov نے بات چیت کو سودمند قرار دیا ہے۔x