ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 18, 2025 3:29 PM | Trump Zelensky Meet

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے اپنے ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی پر یہ کہتے ہوئے دباؤ بنایا ہے کہ انہیں روس کے قبضے والے کچھ علاقوں پر سے اپنا دعویٰ چھوڑ دینا چاہئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے اپنے ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی پر یہ کہتے ہوئے دباؤ بنایا ہے کہ انہیں روس کے قبضے والے کچھ علاقوں پر سے اپنا دعویٰ چھوڑ دینا چاہئے۔ زیلنسکی آج یوروپی رہنماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ اوول آفس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ کَل صدر ٹرمپ نے Truth سوشل پر ایک پوسٹ میں اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ صدر زیلنسکی اگرچاہیں تو فوری طور پر روس کے ساتھ جنگ ختم کرسکتے ہیں یا وہ اُسے جاری رکھ سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ 2014 میں فوجی مزاحمت کے بغیر یوکرین کے Crimean جزیرے پر روس کے قبضے کا حوالہ دے رہے تھے، جس وقت براک اوبامہ صدر تھے اور انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کے تصفئے کے تحت کیف کو اُس پر سے اپنے دعوے سے دستبردار ہونا ہوگا۔ اس وقت روس کا یوکرین کے تقریباً 20 فیصد علاقے پر قبضہ ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آج روس سے جنگ کو ختم کرنے کی اپنی بات دُہرائی ہے، جسے اُس نے شروع کیا تھا۔ زیلنسکی نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور یوروپی اتحادیوں کے ساتھ ایک مشترکہ محاذ ایک حقیقی امن معاہدے کیلئے ماسکو کو تیار کرے گا۔ زیلنسکی کی یہ رائے زنی واشنگٹن میں، اُن کی آمد پر سامنے آئی ہے، جہاں وہ وہائٹ ہاؤس میں امریکہ کے اپنے ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میٹنگ کیلئے پہنچے ہیں۔×