امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج میکسیکو اور یوروپی یونین کی درآمدات پر 30 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا، جس کا اطلاق آئندہ یکم اگست سے ہوگا۔ نئے ٹیکسوں کا اعلان، Truth Social پر پوسٹ کیے گئے الگ الگ خطوط میں کیا گیا۔ یوروپی یونین کے نام اپنے خط میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کا تجارتی خسارہ، قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ نئے محصولات سے متعلق یہ اعلان، اہم تجارتی اتحادیوں کے ساتھ کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے۔ بات چیت کے دوران وہ ایک جامع تجارتی معاہدہ کرنے میں ناکام رہے۔ امریکہ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار، 27 رکنی یوروپی یونین نے اِس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ وہ یکم اگست سے پہلے واشنگٹن کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی امید کرتا ہے۔ اِس ہفتے کے شروع میں ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا، کینیڈا اور برازیل سمیت کئی ملکوں پر نئے محصولات کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے اِن ملکوں کے تانبے پر 50 فیصد کا محصول عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Site Admin | July 12, 2025 9:40 PM
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوروپی یونین اور میکسیکو پر30 فیصد محصولات عائد کر دیئے ہیں