January 21, 2026 10:13 PM

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے سلسلے میں بات چیت کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے علاوہ کوئی بھی ملک گرین لینڈ کو تحفظ فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا ہے کہ امریکہ نے گرین لینڈ کو حاصل کرنے کیلئے مذاکرات کی کوشش کی ہے کیونکہ امریکہ کے علاوہ، کوئی بھی ملک گرین لینڈ کو تحفظ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے Davos میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جناب ٹرمپ نے گرین لینڈ معاملے پر امریکہ اور یوروپ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان یہ خطاب کیا ہے۔ گرین لینڈ اور ڈنمارک کے لوگوں کیلئے احترام کے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے خوبصورت ڈنمارک کیلئے لڑائی لڑی، جو صرف ایک زمین نہیں بلکہ برف کا ایک بڑا ٹکڑا ہے۔ انہوں نے اِسے واپس لوٹانے کے قدم کو احمقانہ قرار دیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے بیرونی ملکوں پر ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے تاکہ اُن ممالک کے ذریعے کئے گئے نقصان کی بھرپائی کی جاسکے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے کچھ بہترین تجارتی سودے کئے ہیں۔
ٹرمپ، گرین لینڈ پر امریکہ اور یوروپ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران چھ سال میں پہلی مرتبہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کررہے ہیں۔ ٹرمپ کا عالمی رہنماؤں کے ساتھ کئی میٹنگوں کا پروگرام ہے۔ ٹرمپ، چوٹی کانفرنس کے تناظر میں، NATO کے سکریٹری جنرل Mark Rutte سے علیحدہ میٹنگ کریں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔