ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 17, 2025 9:35 AM | Trump Zelansky

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو، روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کر لینا چاہیے، کیونکہ روس ایک بہت بڑی طاقت ہے، جبکہ یوکرین اتنی بڑی طاقت نہیں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو، روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کر لینا چاہیے، کیونکہ روس ایک بہت بڑی طاقت ہے، جبکہ یوکرین اتنی بڑی طاقت نہیں ہے۔

اِس سربراہ میٹنگ کے بعد جناب ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں، یوکرین سے زور دے کر کہا کہ وہ حالات سے سمجھوتہ کرتے ہوئے ایک معاہدہ کر لے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کا رول یہ نہیں ہے کہ وہ یوکرین کی طرف سے ثالثی کریں، لیکن اُن کا کام یہ ہے کہ وہ فریقوں کو مذاکرات پر آمادہ کریں۔

صدر ٹرمپ نے، اپنے موقف میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان اِس بھیانک جنگ کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ براہِ راست ایک امن معاہدہ کیا جائے، کیونکہ جنگ بندی اکثر دیر تک برقرار نہیں رہتی۔

اسی دوران یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ جنگ کو روکنے کے لیے اصل کام یہ ہے کہ ہلاکتوں کو روکا جائے۔ زیلنسکی، ٹرمپ سے واشنگٹن میں کل ملاقات کریں گے۔

اِس سربراہ میٹنگ کے بعد ٹرمپ کی رائے زنی سے اُن کے اِس موقف میں ایک حیرت انگیز تبدیلی نمایاں ہوتی ہے کہ جنگ کو کیسے ختم کیا جائے، کیونکہ انہوں نے اِس سے پہلے کہا تھا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی چاہتے ہیں۔

یوکرین کا اصل مطالبہ یہ رہا ہے کہ طویل مدّتی معاہدے سے متعلق کسی بات چیت سے پہلے، جنگ بندی کا، فوری طور پر معاہدہ ہو۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔