ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ جنگ بندی پر فوری کارروائی کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ فوری میٹنگ کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ جنگ بندی پر فوری کارروائی کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ فوری میٹنگ کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں، کیونکہ وہ دونوں ملکوں کی سرحدوں پر تین دن کی جنگ کے بعد امن چاہتے ہیں۔ تھائی لینڈ کے کارگزار وزیر اعظم Phumtham Wechayachai نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تھائی لینڈ جنگ بندی کے لیے اصولی طور پر رضامند ہو گیا ہے، لیکن وہ جنگ بندی کے سلسلے میں کمبوڈیا کی طرف سے سنجیدہ ارادے کا منتظر رہے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم Hun Manet اور تھائی لینڈ کے کارگزار وزیر اعظمPhumtham  سے فون پر بات کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ملکوں نے سرحد پر جنگ کو جاری رکھا تو وہ کسی بھی فریق کے ساتھ تجارتی سمجھوتے نہیں کریں گے۔

اُدھر تھائی لینڈ کے کارگزار وزیر اعظم Phumtham نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ سے یہ کہا ہے کہ وہ کمبوڈیا کو اس بات سے آگاہ کریں کہ تھائی لینڈ جلد سے جلد باہمی مذاکرات کرنے کے لیے میٹنگ کرنا چاہتا ہے، تاکہ جنگ بندی کے لیے اقدامات کیے جا سکیں اور تنازعے کے پُر امن حل کے لیے طریقہئ کار وضع کیے جا سکیں۔×