امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینیزویلا کی عبوری حکومت، امریکہ کو 30 ملین سے 50 ملین بیرل کے درمیان پابندی عائد ہونے والا تیل منتقل کرے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینیزویلا کی عبوری حکومت، امریکہ کو 30 ملین سے 50 ملین بیرل کے درمیان پابندی عائد ہونے والا تیل منتقل کرے گی۔ انہوں نے اس منصوبے کو دونوں ملکوں کیلئے سودمند قرار دیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب ٹرمپ نے کہا کہ تیل مارکیٹ قیمتوں پر فروخت کیا جائے گا اور وہ تیل کی منتقلی کے عمل کی خود نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جو آمدنی ہوگی وہ امریکی اور وینیزویلا کے عوام دونوں کو فائدہ پہنچائے گی۔×