ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ ختم کرنے میں مدد کرنے کیلئے روس اور یوکرین کے صدور کے درمیان بالمشافہ بات چیت کرائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ بندی میں مدد کیلئے روسی اور یوکرینی صدور کے درمیان بالمشافہ بات چیت کا بندوبست کریں گے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth پر کہا کہ انہوں نے    کَل رات وہائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور دیگر یوروپی رہنماؤں کی میزبانی کے بعد روسی صدر ولادیمیرپوتن سے بات کی ہے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے صدر پوتن اور یوکرینی رہنما زیلنسکی کے درمیان میٹنگ کیلئے انتظامات کا آغاز کردیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پوتن اور زیلنسکی کے درمیان بات چیت کے بعد سہ فریقی میٹنگ ہوگی، جس میں وہ خود اور ان کے دونوں ہم منصب شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف اس سلسلے میں ماسکو اور کیف کے ساتھ کوآرڈی نیٹ کررہے ہیں۔ زیلنسکی اور یوروپی رہنماؤں کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران ٹرمپ نے پوتن سے بات کرنے کیلئے ایک مختصر وقفہ لیا۔ پوتن نے ٹرمپ سے کہا کہ وہ زیلنسکی سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔کل رات ٹرمپ نے زیلنسکی، برطانیہ کے وزیراعظم Keir Starmer، فرانسیسی صدر ایمنیوئیل میخوا، اٹلی کی وزیراعظم Giorgia Meloni، جرمنی کے چانسلر Friedrich Merz، فِنلینڈ کے صدر Alexandr Stubb، نیٹو کے سربراہ Mark Rutte اور یوروپی کمیشن کی سربراہ Ursula Von Der Loyen کی میزبانی کی تھی۔