December 13, 2025 9:45 AM | Trump Thai Combodia

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں نے نئے سرے سے جنگ بندی کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں نے ایک بار پھر فوری طور سے نئے سرے سے جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ہفتہ بھر جاری وحشت ناک سرحدی تصادم کے بعد ازسرِنو جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا۔ ان تصادموں میں 20 افراد ہلاک اور تقریباً 5 لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں معاہدے اور ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے تعاون کیلئے اپنی ذاتی مداخلت کو سراہا ہے۔ جناب ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے  تھائی لینڈ کے وزیراعظم Anutin Charnvirakul اور کمبوڈیا کے وزیراعظم Hun Manet سے فون پر بامعنی بات کی اور دونوں رہنماؤں نے گولی باری روکنے پر اتفاق کرلیا۔

انھوں نے زور دے کر کہا کہ دونوں لیڈروں نے اِس سال اکتوبر میں کوالالمپور میں دستخط شدہ اصل امن معاہدے پر واپس عمل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔x