October 30, 2025 9:41 PM

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی کوریا میں چین کے اپنے ہم منصب شی جنپنگ کے ساتھ تجارت، توانائی اور درد کو کم کرنے والی دوا fentanyl سمیت کئی سمجھوتے کیے ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جاسکے اور تعاون کو فروغ دیا جاسکے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی کوریا میں چین کے اپنے ہم منصب شی جنپنگ کے ساتھ تجارت، توانائی اور درد کو کم کرنے والی دوا fentanyl سمیت کئی سمجھوتے کیے ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جاسکے اور تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کے صدر کے ساتھ اُن کی ملاقات بہت خوشگوار رہی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ چین، امریکہ سے بڑی تعداد میں سویابین، جوار سمیت زراعتی اشیاء خریدے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملک اِس بات پر راضی ہوگئے ہیں کہ چین کی درآمدات پر امریکی محصولات میں ایک تجارتی معاہدے کے تحت 57 فیصد سے کم کرکے 47 فیصد کیا جائے۔