December 23, 2025 9:31 AM

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو معدنیات کیلئے نہیں قومی سلامتی کیلئے گرین لینڈ کی ضرورت ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو معدنیات کیلئے نہیں قومی سلامتی کیلئے گرین لینڈ کی ضرورت ہے اور انھوں نے لوسیانا کے گورنر جیف لینڈرس کو گرین لینڈ کا خصوصی ایلچی مقرر کیا۔ اس پر ڈنمارک اور گرین لینڈ نے ایک بار پھر تنقید کی ہے، جنھوں نے امریکی کنٹرول کے کسی بھی خیال کو مسترد کردیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ خطے میں روس اور چینی جہازوں کی موجودگی کی وجہ سے گرین لینڈ کا محلِ وقوع اہم ہے۔ ڈنمارک کی وزیراعظم Mette Frederiksen اور گرین لینڈ کے وزیراعظم Jens Frederik Nielsen نے کہا کہ گرین لینڈ اس کے لوگوں کا ہے اور اس پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا۔ Nielsen نے مزید کہا کہ گرین لینڈ خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔x