امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں سے ان کی انتظامیہ کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آیا اسرائیل کی بمباری سے مذاکرات خطرے میں پڑ گئے ہیں، تو انھوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اب ایران سنجیدگی سے مذاکرات کرے۔
اِس سے پہلے، جناب ٹرمپ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد پہلی بار اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے فون پر بات کی۔ صدر ٹرمپ نے ایران پر بار بار زور دیا ہے کہ وہ مزید اسرائیلی حملوں سے بچنے کیلئے جوہری معاہدہ کرلے ورنہ اور شدید حملے ہوں گے۔