امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو، مغربی کنارے کو اپنا حصہ نہیں بنانے دے گا۔ جناب ٹرمپ نے یہ حیرت انگیز رائے زنی کَل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کی، جبکہ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو، آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کیلئے امریکہ پہنچیں گے۔ حال ہی میں کئی ملکوں کی طرف سے، فلسطین کو باقاعدہ تسلیم کئے جانے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی حالیہ سربراہ میٹنگ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔
ٹرمپ کی یہ تازہ ترین رائے زنی اسرائیلی حکومت کیلئے چونکا دینے والی ہے۔
Site Admin | September 26, 2025 2:58 PM
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے ساتھ الحاق کی اجازت نہیں دیں گے